04. آن لائن تعلیم

ورچوئل اسلامک یونیورسٹی (آن لائن دینی تعلیم کا مستند ادارہ)

دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے، آن لائن سسٹم نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا لیا ہے، تدریسی میدان بھی اس انقلاب سے ہم آہنگ ہوا ہے۔ بہت سے عالمی اداروں نے بھی آن لائن تعلیم شروع کر دی ہے۔ زمانے کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہم نے روایتی دینی تعلیم کو آ ن لائن سسٹم پر منتقل کرنے کی کوشش کی، جو الحمدللہ کامیاب ہوئی، چند سال پہلے ورچوئل اسلامک یونیورسٹی کے نام سے شروع کیا جانے والا آن لائن مدرسہ اب تنآور درخت کی صورت اختیار کر گیا ہے اور دنیا بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین دینی علمی پیاس بلامعاوضہ بجھا رہے ہیں، الاصلاح اسلامک سینٹر کا سیکینڈ فلور اسی سلسلے کےلیے مختص ہے، لہٰذا اس مبارک کام کی سہولت کاری آپ کےلیے پوری دنیا میں پھیلا ہوا صدقہ جاریہ ہوگا۔ ان شاءاللہ