اغراض ومقاصد: الاصلاح اسلامک سینٹر

01. فہم سلف کی روشنی میں کتاب وسنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور احکام شریعت کو مسلمانوں کی عملی زندگی میں لانے اور ان کی مزید ترویج واشاعت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا۔

03. دینی تعلیم کو عام فہم اور جدید طرز تعلیم کے مطابق پیش کرنا، تاکہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔

04. دین بیزار طبقے کو مذہب سے قریب کرنا اور ان کو دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا۔

05. عوام الناس کی دینی تربیت کرنا، انہیں اسلام کی جانب راغب کرنا، نیز دور جدید کے فتنوں اور ملحدانہ افکار وباطل نظریات سے بچانے کے لیے محنت کرنا۔

06. اسلامی اصولوں کے مطابق تعلیم وتربیت اور اصلاح معاشرہ کے لیے پروگرامز، کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کرنا۔

07. معاشرے میں قرآن وحدیث کے تقاضوں کے مطابق اخلاص، دیانت اور باہمی احترام پیدا کرنا۔

08. مختلف تعلیمی، تربیتی وتحقیقی شعبہ جات کا قیام، جن سے امت مسلمہ کو عروج اور ملک پاکستان کو استحکام حاصل ہو۔

09. سوشل میڈیا اور دیگر مواصلاتی ذرائع سے اسلامی تعلیمات کو مؤثر انداز میں لوگوں تک پہنچانا۔

10. اسلام، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام اور اسلاف امت کا دفاع کرنا اور ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا۔