پالیسی: الاصلاح اسلامک سینٹر
الاصلاح اسلامک سینٹر ایک دینی، تعلیمی ورفاہی ادارہ ہے، جو اپنے اغراض ومقاصد کے مطابق مختلف شعبہ جات میں دین کی اشاعت کے ذریعے امت مسلمہ کی خدمت میں مصروف ہے، جس کا مشن ہے کہ معاشرہ انہی اَقدار پر پھلے اور پھولے جو ہمیں اسلام سکھاتا ہے، اسی سے ملک اور پوری دنیا میں پیار محبت اور امن وآشتی کی فضاء قائم ہو سکتی ہے۔
الاصلاح اسلامک سینٹر کا تعلق کسی بھی ایسی مسلح یا غیر مسلح تنظیم یا گروہ سے بالکل نہیں ہے جو ملک وملت کے خیر خواہ نہیں اور جن کے اَفکار واَعمال اور سرگرمیوں سے مملکت خداداد یا عالم اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہو۔
الاصلاح اسلامک سینٹر فہمِ سلف کی روشنی میں خالص کتاب وسنت کی خدمت کا نام ہے، جو ہر قسم کے مذہبی تشدد اور سیاسی تعصب سے پاک رہتے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم پر چلنے کی تعلیم وترغیب دیتا ہے، نیز ان فتنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنتا ہے، جن کی وجہ سے ملک وملت کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔